بیجنگ (شِنہوا) چین کے عملہ بردار خلائی مشن شینژو-17 کے تین خلا بازوں نےجمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جو دو ماہ قبل خلا سے واپس آنے کے بعد خلابازوں کی عوامی تقریب میں پہلی شرکت تھی۔
عملے کے تینوں ارکان تانگ ہونگبو، تانگ شینگ جے اور جیانگ شن لن اچھی جسمانی اور ذہنی صحت میں تھے۔ ان کے پٹھوں کی طاقت، برداشت اور ورزش کارڈیو پلمونری فنکشن خلا میں جانے سے پہلے کی سطح پربحال ہوچکے ہیں۔
تینوں خلا باز صحت اور تندرستی کے تمام جائزہ عمل کو پاس کرنے کے بعد باقاعدہ تربیت کا دوبارہ آغاز کریں گے۔
شینژو-17 انسان بردارخلائی جہاز گزشتہ سال 26 اکتوبرکو خلا میں روانہ کیا گیا تھا جس کا عملہ رواں سال 30 اپریل کو زمین پر واپس آیاتھا۔