ژو ژو (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں طوفانی بارش سے منگل کی دوپہر تک 9 افراد ہلاک ہو ئے جبکہ 6 لاپتہ ہیں۔
مقامی حکام کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہیبے کی 87 کاؤنٹیز اور اضلاع میں طوفانی بارش سے منگل کی دوپہر تک مجموعی طور پر5 لاکھ 40 ہزار 703 افراد متاثر ہوئے تھے۔
صوبے میں اب تک 8 لاکھ 47 ہزار 400 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے جاچکے ہیں۔
اس آفت سے ہونے والے معاشی نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
ژوژو شہر صوبہ ہیبے کا ایک علاقہ ہے جو کہ بارش سے آنے والے سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ژو ژو میں 8 ہزار 755 ارکان پر مشتمل 28 ہنگامی امدادی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو چینی سول ریلیف اسکواڈ "بلیو اسکائی ریسکیو ٹیم" سمیت پیشہ ورانہ ریسکیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔
چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو کی عارضی پناہ گاہ میں منتقل کردہ افراد کے لئے عملہ خوراک تیار کررہا ہے۔(شِنہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو سے محفوظ مقامات پر منتقل کردہ افراد ایک عارضی پناہ گاہ میں داخل ہورہے ہیں۔(شِنہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو سے رضا کار سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ژو ژو سے رضا کار سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ (شِنہوا)