• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں اسٹار 200 انڈیکس لانچ کرے گاتازترین

July 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج نے 20 اگست سے ایک نیا انڈیکس لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس انڈیکس کو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج اسٹآر 200 انڈیکس کا نام دیا گیاہے اور یہ اسٹار مارکیٹ میں درج کمپنیوں کی کارکردگی کو ٹریک کرےگا۔

اسٹار 200 انڈیکس میں اسٹار مارکیٹ میں موجود 200 ایسے ادارے شامل کئے جائیں گے جن کا مارکیٹ سرمایہ کم ہے تاہم ان کے پاس اچھا کاروبار موجود ہے۔

شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کے مطابق اسٹار 50 انڈیکس، اسٹار 100 انڈیکس اور اسٹار 200 انڈیکس مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر مشتمل انڈیکس سیریز ہے جو مختلف سرمایہ رکھنے والی اندارج شدہ اداروں کی مجموعی کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔