شنگھائی (شِنہوا) لو جیازوئی فورم کا مالیاتی امور بارے اہم 14 واں ایونٹ 8 سے 9 جون تک شنگھائی میں منعقد ہو گا ۔
شنگھائی بلدیاتی بیورو برائے مقامی مالیاتی انتظام کے ڈپٹی ڈائریکٹر جی پھنگ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس فورم کا موضوع " عالمی مالیاتی کھلا پن اور تعاون ، معاشی بحالی کے نئے محرکات" ہے ۔ اس فورم میں 7 مکمل اجلاس اور 3 نائٹ ٹائم پینل مباحثے ہوں گے۔
توقع ہے کہ 70 سے زائد ممتاز چینی اورغیر ملکی مہمان معاشی اور مالیاتی شعبوں سے متعلق عالمی مالیاتی پالیسی ایڈجسٹمنٹ اور مالیاتی خطرات کی روک تھام
جیسےموضوع بحث مسائل پر تقاریرکریں گے یا پینل مباحثوں میں شرکت کریں گے۔
جی نے کہا کہ حکام اس تقریب کو بیرونی دنیا کو چین کے عزم اور اپنے اعلیٰ سطح کے مالیاتی کھلے پن کو گہرا کرنے کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔
اس تقریب کی صدارت قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے سربراہ اور میئرشنگھائی مشترکہ طور پر کریں ۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے ایک عہدیدار ژانگ ژونگ ننگ نے صحافیوں کو بتایا کہ حکام جلد ہی شنگھائی میں ایک بین الاقوامی ری انشورنس مرکز کی تعمیر کے لئے قواعد نافذ کریں گے۔