شنگھائی(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران شنگھائی کی درآمدات و برآمدات 27.9 کھرب یوآن (تقریباً 389 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہے۔
شنگھائی کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران شنگھائی کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 11.4 کھرب یوآن جبکہ اس کی درآمدات 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 16.5 کھرب یوآن رہیں۔
یورپی یونین کے ساتھ شنگھائی کی تجارت 570.78 ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے اور پہلے آٹھ مہینوں کے دوران شہر کے مجموعی غیر ملکی تجارتی حجم کا 20.4 فیصد ہے۔
شنگھائی میں جنوری سے اگست تک مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمد ات 786.75 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد کا اضافہ ہے اور شہر کے کل برآمدی حجم کا 69.1 فیصد ہے۔
شنگھائی نے 376.47 ارب یوآن کی اشیائے صرف درآمد کی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10.4 فیصد اضافہ ہے اور شہر کے کل درآمدی حجم کا 22.8 فیصد ہے۔