شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں کروز صنعت نے مارچ کے اختتام سے ملک کی بین الاقوامی کروز خدمات کی پائلٹ بحالی کے بعد سے اب تک 30 کروڑ یوآن (تقریباً 4 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد کی ٹکٹس فروخت کی ہیں۔
بلدیاتی حکومت نے بتایا کہ مارچ کے اختتام پر شنگھائی کی بین الاقوامی کروز خدمات کی آزمائش بحالی کے بعد سے 4 ہزار سے نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔
شنگھائی بلدیاتی کمیشن برائے تجارت کے ڈائریکٹر ژومن نے بتایا کہ آزمائشی بحالی کی وجہ سے شنگھائی میں کروز معیشت تیزی سے بحال ہوئی جو لچک کے امید افزا رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔
شنگھائی نے حال ہی بین الاقوامی کروز معیشت میں اعلی معیار کی ترقی کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے جس پر 2023 سے 2025 کے درمیان عملدرآمد ہوگا۔