شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی میں موسم گرما کی تعطیلات کے آغاز کے بعد سے ثقافتی سیاحتی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
شنگھائی بلدیاتی انتظامیہ برائے ثقافت و سیاحت کے مطابق یکم سے 25 جولائی تک شنگھائی کے 162 عجائب گھروں کا 24 لاکھ 50 ہزار سیا حوں نے دورہ کیا۔ توقع ہے کہ اگست میں مجموعی طور پر 28 لاکھ 50 ہزار سیاح شنگھائی کے عجائب گھروں کا دورہ کریں گے۔
جولائی میں یومیہ اوسطاً 19 ہزار سیاحوں نے اورینٹل پرل ٹاور کا دورہ کیا جبکہ یویوآن گارڈن شاپنگ مال کا دورہ کرنے والے صارفین کی تعداد 40 لاکھ سے زائد تھی۔ یہ شنگھائی کے خوبصورت اہم مقامات میں شامل ہیں۔
شنگھائی ہائی چھانگ اوشن پارک اور تفریحی پارک ہیپی ویلی میں جولائی کے دوران 2019 کے اسی عرصے کی نسبت بالترتیب 35 فیصد اور 73 فیصد زائد سیاحوں نے دورہ کیا۔
شنگھائی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 162 عجائب گھروں اور 98 آرٹ گیلریوں میں 670 سے زائد نمائشیں ہوئیں۔ان میں تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ شہر میں 22 ہزار کمرشل تقاریب منعقد ہوئیں جسے تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ افراد نے دیکھا۔ اس سے 83 کروڑ 20 لاکھ یوآن (تقریباً 11 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالرز) کی باکس آفس آمدن ہوئی۔
شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ میں جنوری سے جون تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد سیاح آئے جبکہ 66 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد نے شنگھائی شیشان نیشنل ٹورسٹ اینڈ ہالی ڈے ریزورٹ کا دورہ کیا۔
2019 کی پہلی ششماہی کی نسبت سیاحوں کی تعداد اور دونوں ریزورٹس کی مجموعی سیاحتی آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔