شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات 2022 میں 41.9 کھرب یوآن (تقریباً 619.14 ارب امریکی ڈالرز) کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کی نسبت 3.2 فیصد زائد ہیں۔
شنگھائی کسٹمز کے مطابق گزشتہ برس شنگھائی کی درآمدات و برآمدات کا حجم چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کے 10 فیصد کے مساوی تھا۔
آسیان کے ساتھ 2022 میں شہر کی درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد بڑھ کر 566 ارب یوآن سے زیادہ ہوگئیں۔
نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود شنگھائی میں غیر ملکی تجارتی اداروں کی تعداد مستحکم رہتے ہو ئے 55 ہزار 800 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.8 فیصد زائد ہے۔
سال 2022 کے دوران نئی توانائی کی گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کی برآمدات زیادہ رہی جو بالترتیب 130.1 فیصد اور 360.8 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 84 ارب یوآن اور 25.41 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔