• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنگھائی میں قرضوں کا توازن دسمبر 2023 کے آخر تک 7.3 فیصد بڑھ گیاتازترین

January 28, 2024

شنگھائی(شِنہوا) چین کے شنگھائی میں تمام کرنسیوں سمیت قرضوں کا توازن دسمبر 2023 کے اختتام پرگزشتہ سال کی نسبت  7.3 فیصد بڑھ کر 111.8 کھرب  یوآن (تقریباً 15.7 کھرب  ڈالر) ریکارڈ کیا گیا ۔

پیپلز بینک آف چائنہ شنگھائی ہیڈ آفس کے مطابق خاص طور پر چینی یوآن میں قرضوں کا توازن 105.9 کھرب  یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 8.6 فیصد زیادہ ہے۔

غیر ملکی کرنسی میں قرضے کُل 82.7 ارب ڈالر تھے جو 2022 کے اختتام  کے مقابلے میں 13.3 فیصد کم ہے۔

اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں شنگھائی کے مالی ذخائر کا توازن گزشتہ سال کی نسبت  6.3 فیصد بڑھ کر 204.4 کھرب  یوآن تک پہنچ گیا۔