شی آن (شِنہوا) شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مزار پر واقع عجائب گھر پر ایک سروس پلیٹ فارم کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا گیا ہے جہاں سے غیر ملکی سیاح آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
یہ پلیٹ فارم 24 زبانوں میں خدمات فراہم کرے گا اور 39 ممالک اور خطوں کے سیاح عجائب گھر کی سیر کےلیے 29 کرنسیوں میں ٹکٹس خرید کر سکتے ہیں۔
20 مارچ کو آزمائشی بنیادوں پر فعال ہونے کے بعد سے پلیٹ فارم پر پہلے ہی 2 ہزار سے زائدغیر ملکی سیاحوں کو ٹکٹس کی خریداری میں سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی میں شہنشاہ چھن شی ہوانگ کے مزار پر واقع عجائب گھر جو کہ دنیا کے معروف ٹیراکوٹا جنگجوئوں کا گھر ہے، پر گزشتہ سال ایک کروڑ 12 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کیا گئی ہے جو سیاحوں کی سالانہ بلند ترین تعداد ہے۔