• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی کا 2023 میں 25 ہزار فائیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کر نے کا اعلانتازترین

March 26, 2023

تائی یوآن (شِنہوا) چین کا شمال صوبہ شنشی اپنے اطلاعات اور مواصلات کے ڈھانچے کی تعمیر تیز کررہا ہے جس کے سبب رواں سال  25 ہزار  فا ئیو جی بیس اسٹیشنز تعمیر کئے جا ئیں گے۔

صوبائی محکمہ صنعت اور اطلاعات ٹیکنالوجی کے مطابق، 2022 کے اختتام تک، صوبے نے مجموعی طور پر 67 ہزار  فا ئیو جی بیس اسٹیشنز قائم کئے تھے جن کا اطلاق نقل و حمل، کوئلے کی کان کنی اور سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں وسیع پیمانے پر کیا گیا۔

 چین نے حالیہ برسوں میں  فا ئیو جی ٹیکنالوجیز اور نیٹ ورکس تیار کرنے بارے اپنی کوششیں تیز کی ہیں۔

چین 2025 تک تمام شہروں اور قصبوں کے ساتھ ساتھ بیشتر دیہات میں 5 جی نیٹ ورک کوریج کا ارادہ رکھتا ہے۔