• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی میں جنوری سے جولائی کے دوران 78 کروڑ 70 لاکھ ٹن خام کوئلے کی پیداوارتازترین

August 21, 2023

تائی یوآن(شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی میں رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خام کوئلے کی پیداوار 78کروڑ 70 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔

صوبائی شماریات بیورو کے مطابق جنوری سے جولائی کی مدت کے دوران ملک کے سب سے بڑے کوئلہ پیدا کرنے والے علاقے شنشی میں کوئلے کی پیداوار چین کی مجموعی  پیداوار کا تقریباً 29.5 فیصد تھی۔

شنشی نے چین کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔  ہر روز تقریباً20 لاکھ ٹن کوئلہ ملک بھر میں مختلف مقامات پر پہنچایا جاتا ہے۔

صوبے نے 2023 کے لئے تقریباً 1.37 ارب ٹن کوئلے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔