• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی میں کول بیڈ میتھین کی ریکارڈ پیداوارتازترین

October 04, 2023

تائی یوآن (شِنہوا) چین میں کوئلے سے مالا مال صوبے شنشی میں 2023 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 7.16 ارب مکعب میٹرز کول بیڈ میتھین نکالی گئی جو جنوری سے اگست کی مدت میں ایک ریکارڈ ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران شنشی میں کول بیڈمیتھین کی پیداوار ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 81.8 فیصد ہے۔

کول بیڈ میتھین کوئلے کی ذیلی پیداوار ہے جس کا استعمال کان کنی کے خطرات کو کم کرتا ہے ،اس سے گرین ہاؤس گیس کا اخراج کم ہوتا ہے اور گیس کی قلت کو دور کیا جاسکتا ہے۔

شنشی ان متعدد چینی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کول بیڈ میتھین کے وافر وسائل موجود ہیں۔

یہاں چین کے تقریباً ایک تہائی کول بیڈ میتھین ذخائر ہیں۔

صوبے میں 2022 کے اختتام تک کول بیڈ میتھین کے ذخائر 760 ارب مکعب میٹر سے تجاوز کر چکے تھے۔

شنشی نے کوئلہ کان میں گیس مینجمنٹ ماڈل کا تجربہ کیا ہے جس میں کوئلے کی کان کنی سے قبل گیس کی کان کنی کی جاتی ہے  اور گیس وکوئلے کی کان کنی کو ضم کردیا جاتا ہے ۔یہ چین کی کوئلہ کانوں میں گیس کی زیادہ مقدار کے ساتھ محفوظ پیداوار کا ایک نیا ماڈل مہیا کرتا ہے۔