• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، شنشی میں ریتلی زمین پرپانی کی بچت کرنے والی کاشتکاری متعارفتازترین

February 11, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین کاشمالی صوبہ شنشی ریتلی سطح مرتفع پر واقع ہے اور مسلسل خشک سالی کا شکار رہا ہے، رواں سال صوبے نے پانی کی کفایت شعاری تیکنیک کو فروغ دینے کے لئے نامیاتی خشک کاشتکاری کے  ایک لاکھ مو (6 ہزار 667 ہیکٹر) آزمائشی رقبے کی ترقی کا ہدف مقررکیا ہے۔

شنشی نے اناج کی پیداوار ہتر بنانے کے لئے نامیاتی خشک کاشتکاری کا طریقہ اختیار کرنے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔

جنوری میں جاری کردہ صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق شنشی میں اناج کا پیداواری رقبہ گزشتہ برس 4 کروڑ 74 لاکھ مو تک پہنچ گیا تھا جہاں سے 14.78 ارب کلوگرام پیداوارحاصل کی گئی  جبکہ پیداواری اوسط 311.75 کلوگرام فی مو رہی ۔ یہ اعدادوشمار ریکارڈ سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔

شنشی نے 2023 کے اختتام تک نامیاتی خشک کاشتکاری کا 3 لاکھ مو رقبہ اور 14 سائنسی تحقیقی مراکز تعمیر کئے اور  خشک کاشتکاری کی 51 تیکنیکوں کو فروغ دیا۔

صوبے میں غربت کی شکار 58 کاؤنٹیز جو 2020 تک غربت سے نکل آئیں تھیں، میں خشک کاشتکاری کے آزمائشی مراکز قائم کیے گئے تاکہ بارش کے پانی کی کاشتکاری ،مٹی کی کمپوسٹنگ اور پانی کی کفایت شعاری جیسی کاشتکاری کی تیکنیکوں میں پیشرفت کی جاسکے ۔

صوبائی حکومت نے بڑے اور درمیانے درجے کے آبپاشی علاقوں میں آبی بچت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ زراعت کے لیے کھیتوں کو بہتر بنانےاور انہیں توسیع دینے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے سال 2024 میں 6 لاکھ مو آبپاشی اراضی میں اضافہ یا بحالی کا عزم ظاہر کیا ہے۔