شین یانگ (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں واقع شو دا پو جوہری بجلی گھر میں پاور یونٹ نمبر 2 کی تعمیر شروع ہوگئی ہے۔
اس کی نصب شدہ صلاحیت1.29 گیگا واٹ ہوگی۔ ہولو ڈاؤ میں واقع یہ پاور یونٹ نمبر 2 جوہری بجلی گھرمیں شروع ہونے والا چوتھا یونٹ ہے جو 2029 میں کام شروع کرے گا۔
بجلی گھرانتظامیہ کے مطابق بجلی یونٹ تیسری نسل کا مقامی ساختہ پریشر واٹر ری ایکٹر استعمال کرے گا جس سے بہتر حفاظت اور کارکردگی یقینی بنائی جا سکے گی۔
شودا پو چین کے شمال مشرقی خطے میں واقع دوسرا جوہری بجلی گھر ہے یہ علاقہ بھاری صنعت کا مرکز ہے اور تیزی سے ماحول دوست توانائی پر منتقل ہورہا ہے۔
جوہری بجلی یونٹ پر 140 ارب یوآن (تقریبا 19.6 ارب امریکی ڈالر) کی مجموعی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ بجلی گھر کو 7.6 گیگاواٹ کی مشترکہ نصب شدہ صلاحیت کے ساتھ 6 پریشرآئزڈ واٹر ری ایکٹرز رکھنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ تکمیل کے بعد یہ پلانٹ سالانہ 54 ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرے گا۔
جوہری بجلی گھر میں چائنہ نیشنل نیوکلیئر پاور کمپنی لمیٹڈ نے سرمایہ کاری کی ہے جو چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کا ذیلی ادارہ ہے۔