• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین شہری علاقوں میں مزید دیہی کارکنوں کی آبادکاری میں مدد فراہم کرے گاتازترین

August 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے شہری علاقوں میں مزید دیہی کارکنوں کی آبادکاری میں مدد فراہم کرے گا۔

ریاستی کونسل کی جانب سے گزشتہ روزجاری کردہ  نئی قسم کی شہروں میں آباد کاری کے پانچ سالہ منصوبے کے مطابق پانچ سالوں کے اندر مستقل باشندوں کو شہری علاقوں میں بسانے  کی شرح کو تقریباً 70 فیصد تک لے جایا جائے گا۔

 چین میں 2023 کے آخر تک مستقل رہائشیوں کی شہری علاقوں میں رہائش اختیار کرنے کی شرح 66.16 فیصد رہی جو2012 کے آخر کی 53.1 فیصد سے نمایاں طور پر زیادہ  ہے۔

 اس منصوبہ میں دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں منتقل ہونے والے اہل شہریوں کو مستقل شہری رہائش فراہم کرنے میں تیزی سے کام کرنے کو ترجیح دی گئی ہے۔    منصوبے کے مطابق، اس مقصد کے حصول کے لیے کئی ایک اقدامات کیے جائیں گے،جن میں گھریلو رجسٹریشن کے نظام میں اصلاحات اور شہری رہائشیوں کے لیے مقامی سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانا شامل ہے۔