بیجنگ (شِںہوا) چین میں مئی کے دوران شہری ریلوے نیٹ ورکس کے ذریعے مسافروں کے سفر کی تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ چین کے 54 شہروں میں شہری ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے مجموعی طور پر 2.49 ارب مسافر دورے ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعداد و شمار 2019 میں اوسط ماہانہ سطح سے 25.3 فیصد زائد تھے۔
وزارت نے بتایا کہ مئی کے اختتام پر چین میں 292 شہری ریل ٹرانزٹ لائنز فعال تھیں جن کی کل لمبائی 9652.6 کلومیٹر تھی۔