• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، شہری سفر میں 15 فیصد اضافہتازترین

August 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران شہری مسافروں کے سفر کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران چین کے شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 45.42 ارب مسافر دورے ہو ئے ۔

  چین کے خاص طور پر شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورکس کے ذریعے مسافروں کے سفر کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 45.9 فیصد بڑھ کر 13.64 ارب  ہوگئی  جبکہ بحری جہا زوں کے ذریعے مسافروں کے سفر کی تعداد 113 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں بس اور ٹرام کے ذریعے کئے گئے شہری مسافروں کے سفر 19.87 ارب رہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد زیادہ ہیں جبکہ ٹیکسی کے سفر گزشتہ سال کی نسبت 6.8 فیصد اضافے کے ساتھ 11.87 ارب تک پہنچ گئے۔