بیجنگ(شِنہوا) چین نے صحت کی دیکھ بھال کے حفاظتی میعارات کی تشکیل میں تعاون کیلئے ایک قومی ورکنگ گروپ قائم کر دیا ہے تاکہ علاج معالجے کیلئے عوام کو سہولیات کی فراہمی بڑھائی جا سکے۔
اس معاملے پر آگاہی رکھنے والے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ گروپ ایک ایسےکام کا طریقہ کار تشکیل دے گا جس کی قیادت قومی ہیلتھ کیئر سکیورٹی انتظامیہ کرے گی اور مقامی اتھارٹیز اس میں تعاون کریں گی،جس سے صحت کی دیکھ بھال کی حفاظت پر مبنی اصلاحات سے مطابقت رکھنے والا ایک معیاری نظام تشکیل دیا جائے گا۔ وقت کے ساتھ یہ قومی صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ کے معیارات کی ایک فہرست کی تشکیل کاپیش خیمہ ثابت ہو گا۔
سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن میں خدمات کے شعبے میں معیارات کے ماہر چھوہاو نے بتایا ہے کہ ورکنگ گروپ کا قیام صحت کی دیکھ بھال کے تحفظ کے انتظام کی خدمات اور علاج معالجے،ادویات کی خریداری اور فنڈزکی نگرانی کے معیارات کیلئے ایک تکنیکی پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ صحت کی دیکھ بھال کےتحفظ کے معیارات اور اسے معلوماتی بنانے میں موثر طور پر مدد فراہم کرے گا جس سے عوام کی طبی خدمات کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جاسکے گا۔
نیشنل ہیلتھ کیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہوانگ ہوابو نے کہا کہ اگلے اقدامات میں محکموں کے درمیان معیاری اعداد و شمار کے باہمی اشتراک اور باہمی شناخت پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور نگرانی اور تشخیص کے میکانزم کو معیاری اور بہتر بنایا جائے گا۔