شنگھائی (شِنہوا) چینی ساختہ بڑے مسافر طیارے سی 919 نے سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کے صدرمقام ارمچی کے ارمچی دی وو پو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈ نگ کی ہے۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ کے مطابق اس لینڈنگ کے ساتھ ہی سنکیانگ کے 25 ہوائی اڈوں پر طیارے کی دو ہفتے کی نمائشی پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
پروگرام کے تحت کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ نمائشی پروازوں کے لئے 2 سی 919 طیارے استعمال کرے گا ۔ یہ نمائشی پروازیں کرامے، یی ننگ، کو چھا، آلتے اور اور سنکیانگ کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں کے لئے ہوں گی ۔
سنکیانگ میں وسیع اور پیچیدہ علاقے اور کئی ہوائی اڈے ہیں جہاں ان خطوں کے درمیان ہوائی سفر نقل و حمل کا سب سے آسان ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ کے مطابق سی 919 کی نمائشی پروازیں اعلیٰ معیار کے فضائی سفر میں مسافروں کی طلب پورا کرنے اور مقامی مسافر طیاروں کے تجارتی آپریشن کے لئے ایک نیا راستہ تلاش کرنے میں مدد دیں گی۔