شنگھائی (شِںہوا) چین کے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کردہ بڑے مسافربردار طیارے سی 919 نے اتوار کو شنگھائی سے بیجنگ کے لیے اپنی پہلی تجارتی پرواز کی جس کے ساتھ ہی یہ طیارہ شہری ہوا بازی مارکیٹ میں داخل ہوگیا۔
چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کی پرواز نمبر ایم یو 9191 نے شنگھائی ہونگ چھیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 10 بجکر 32 منٹ پر اڑان بھری جس میں 128 مسافر سوار تھے۔
بی 919 اے کی رجسٹریشن کے تحت یہ طیارہ دنیا بھر میں فراہم کیا جانے والا پہلا سی 919 مسافر بردار طیارہ ہے۔
طیارہ بیجنگ کیپیٹل بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا ۔
سی 919 بین الاقوامی فضائی معیارکے مطابق چین کا اپنی مدد آپ کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ مسافر بردار طیارہ ہے جو آزاد دانشورانہ ملکیتی حقوق رکھتا ہے۔
سی 919 منصوبہ 2007 میں شروع کیا گیا تھا۔ کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کا تیار کردہ پہلا سی 919 طیارہ نومبر 2015 میں شنگھائی میں پیداواری لائن میں لا یا گیا۔
طیارے نے 2017 میں پہلی پرواز کی تھی۔
کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ کے مارکیٹنگ اینڈ سیلز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ژانگ شیاؤگوانگ نے بتایا کہ "یہ نئے طیارے کی آمد کا وقت ہے اور اگر سی 919 مارکیٹ امتحان پر پورا اترتا ہے تو یہ بہتر سے بہتر ہوتا جائے گا۔