ہانگ ژو (شِنہوا) چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سی) کے درمیان جاری تعاون سے مسلسل نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین وانگ یونگ نے ان خیالات کااظہارتیسری چائنہ -سی ای ای سی ایکسپو اورانٹرنیشنل کنزیومر گڈزمیلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تیسری چائنہ-سی ای ای سی ایکسپو اورانٹرنیشنل کنزیومر گڈز میلہ منگل کو چین کےمشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ننگ بو میں شروع ہوا۔ اپنے افتتاحی کلمات میں وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی بدولت چین-سی ای ای سی اقتصادی وتجارتی تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین مشاورت کے ذریعے فیصلہ سازی ، تعاون کےتمام شراکت داروں کے مفاد کے لیے کھلے پن اور جامعیت کے ذریعے مشترکہ ترقی کو آگے بڑھانے کے اصولوں کو برقرار رکھے گاانہوں نے کہا کہ سال 2023 میں چین-سی ای ای سی تعاون کی دوسری دہائی کا آغاز ہوا ہے۔