نانچھانگ(شِنہوا) چین میں سی ایچ این انرجی انوسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این انرجی)کے سابق ڈپٹی جنرل منیجر لی ڈونگ کو رشوت لینے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی عدالت کے حکم کے مطابق، لی کو تاحیات سیاسی حقوق سے بھی محروم اور ان کی تمام ذاتی جائیداد ضبط کر لی جائے گی، لی کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے حاصل کردہ رقم اور دیگر اشیا واپس لے کر سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائیں گی۔
یی چھون کی ثانوی عوامی عدالت میں یہ الزام ثابت ہوا کہ لی نے 1999 اور 2023 کے درمیان چائنہ شین ہوا انرجی کمپنی اور اس کی پیرنٹ کمپنی سی ایچ این میں اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اداروں اور افراد کومصنوعات کی فروخت، کوئلے کی خریداری، کاروباری آپریشنز اور کیریئر ایڈجسٹمنٹ میں فائدہ پہنچایا۔
اس کے بدلے میں لی نے ذاتی طور پر یا دوسروں کے ذریعے مجموعی طورپر10کروڑ80لاکھ یوآن (تقریباً 1کروڑ50لاکھ ڈالر) سے زیادہ کی رشوت لی۔