• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سی این ڈی سی اے کا ریاستی امور پر جامع تحقیق اور تجاویز کا عزمتازترین

March 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی 8 غیر کمیونسٹ جماعتوں میں سے ایک چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے رہنما نے کہا ہے کہ ان کی جماعت جامع تحقیق و مطالعہ جاری رکھتے ہوئے ریاست اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو متعلقہ امور پر تجاویز فعال طریقے سے پیش کرے گی۔

چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کی مرکزی کمیٹی کے چیئرپرسن ہاؤ منگ جن نے یہ بات چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے جاری سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

ہاؤ کے مطابق گزشتہ 5 برس کے دوران چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن نے ملک میں اعلی معیار پر مبنی ترقی کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی ہے اور چینی خصوصیات کے ساتھ ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ کی تعمیر، ملک کی صنعتی چین کو  جدید بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ سمیت دیگر موضوعات پر تحقیق کی۔

ہاؤ نے کہا کہ ہماری تجاویز نے ملک میں اصلاحات کو جامع طور پر گہرا کرنے اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن میں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن معاشی حلقوں میں اپنے منفرد تعلقات کو بروئے کارلاتے ہوئے  ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے گی۔