ووہان (شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک سینئر عہدیدار شی تائی فینگ نے متحدہ محاذ سے متعلق کام میں ذمہ داری کے نظام کے نفاذ کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں کرنے پر زوردیا ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے ان خیالات کااظہار وسطی صوبے ہوبے کے ایک تحقیقی دورے کے دوران کیا۔
ایک یونیورسٹی کے دورے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ان دانشوروں کے لیے نظریاتی اور سیاسی رہنمائی کومضبوط بنانے کی غرض سے کوشش کی جانی چاہیے جو اعلیٰ تعلیمی اداروں کےلیے سی پی سی کے رکن نہیں ہیں۔
ایک نجی کمپنی کے دورے کے دوران شائی تائی فینگ نے کہا کہ معیشت کے غیر سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کورہنمائی فراہم کرنے کے عمل کوفروغ دیاجانا چاہیے،اس لیے وہ چین کی ترقی کی صورتحال اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں سے متعلق سائنسی فیصلوں کے عین مطابق سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں تمام شعبوں میں پارٹی کی مجموعی قیادت اور متحدہ محاذ کے کام کے طریقہ کارکومضبوط بنانے پر زور دیا اور اس ضمن میں مقامی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داریوں کے بارے میں خاص طورپر وضاحت کی۔