بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو اور چھنگ ہائی کے زلزلہ زدہ علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد کے لیے سی پی سی کی رکنیت کے فنڈز سے 10 کروڑ یوآن (تقریباً 1 کروڑ40 لاکھ 90 ہزار ڈالر) مختص کیے ہیں۔
محکمے کے مطابق یہ فنڈز نچلی سطح کے پارٹی ممبران، آفیشلز اور آفات میں ریلیف کے فرنٹ لائنز پر کام کرنے والے لوگوں،زلزلے کی وجہ سے مشکلات کا شکار پارٹی ممبران اوردیگرلوگوں کی امداد پر خرچ کیے جائیں گے۔ مختص شدہ رقم ابتدائی سطح کے پارٹی ممبران کے لیے تباہ شدہ تعلیمی سہولیات کی مرمت پربھی استعمال کیے جائیں گے۔
محکمے نے زلزلہ زدہ علاقوں میں نچلی سطح کی پارٹی تنظیموں اور ارکان پر زور دیا کہ وہ ایک مثالی کردار ادا کریں، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پوری کوشش کریں اور زلزلے کے بعد امداد اور تعمیر نو کو مناسب طریقے سے انجام دیں۔