بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے سینئر عہدیدار لی شی نے ورکرز پارٹی آف برازیل (پی ٹی) کی صدر گلیسی ہوفمین کی قیادت میں ایک وفد سے بیجنگ میں ملاقات کی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے سکریٹری لی نے رواں سال چین اور برازیل کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کے حوالے سے کہا کہ چین مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینے سمیت سیاسی میدان میں باہمی اعتماد کو بڑھانے،سٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے اور چین-برازیل جامع سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے برازیل کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
لی نے کہا کہ سی پی سی اپنے اور پی ٹی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بین الپارٹی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر پی ٹی کی صدر گلیسی ہوفمین نے کہا کہ انکی جماعت پارٹی کی تعمیر اور طرزِحکمرانی کے تجربات کے تبادلوں کو مضبوط بنانے سمیت دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، ترقیاتی حکمت عملیوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے سی پی سی کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کو تیار ہے۔