بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ گہری تحقیق اور مطالعہ بارے پارٹی میں ایک مہم شروع کرے گی جس کا مقصد ان بڑے مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل تلاش کرنا ہے جو چین کی اعلی معیار کی ترقی اور جدیدیت کی مہم میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس سے جاری کردہ خاکے مطابق تمام سطح پر پارٹی کمیٹیوں کو تحقیق اور مطالعہ کا کام احتیاط سے منظم کرنے کی ضرورت ہے جس میں سرکردہ عہدیدار اور پارٹی ارکان فعال طریقےسے شامل ہوں۔
منصوبے کے تحت تحقیق اور مطالعہ کا کام نئے ترقیاتی فلسفے کے نفاذ، ترقی کے نئے نمونے کے فروغ اور اعلی معیار کی ترقی کے فروغ ، تحفظ یقینی بناتے ، ترقی کی پیروی کرتے ، تمام محاذوں پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے اور قانون پر مبنی حکمرانی کو آگے بڑھاتے وقت سامنے آنے والے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرسکتا ہے۔
منصوبے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقی موضوعات میں نظریاتی میدان میں درپیش مشکلات ، مشترکہ خوشحالی کے فروغ ، لوگوں کی فلاح و بہبود میں بہتری کے اہم مسائل بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ روزگار، تعلیم، طبی خدمات اور رہائش کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ، سماجی استحکام اور پارٹی کی مکمل اور سخت خود حکمرانی جیسے سب سے زیادہ اور براہ راست عوامی تشویش کے مسائل کو بھی مہم میں شامل کیا جانا چاہئے۔
منصوبے میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ چین ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں داخل ہورہا ہے اور اسے نئے اسٹریٹجک مواقع اور اہداف کا سامنا ہے۔ وہ اپنی ترقی کے لئے نئے اسٹریٹجک تقاضوں اور ماحول کا سامنا کررہا ہے۔ ایسے میں پارٹی میں تحقیق اور مطالعہ کا فروغ چینی جدیدیت کی سمت سفر میں چیلنجز اور آزمائشوں سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط قدم ہے۔
منصوبے کے مطابق گہرائی سے تحقیق اور مطالعہ کو پارٹی کے مرکزی اور فیصلہ سازی کے کام کی ضروریات سے قریبی طور پر مربوط کیا جانا چاہئے اور ٹھوس فیصلے کرنے ، پارٹی حکمرانی اور قیادت کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں تعاون کرنا چاہیے۔
منصوبے میں مزید کہا گیا ہے کہ گہری تحقیق اور مطالعہ بارے شعور اجاگر کرنا ، منصوبہ بندی کرنا ، تحقیق کرنا ، مطالعہ کو گہرا کرنا، مسائل کو حل کرنا اور بعدازاں معائنہ کرنا شامل ہونا چاہئے۔