بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلی عہدیداد چھن وین چھنگ نے 20 ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تیسرےمکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کے مطالعے اور ان پر عملدرآمد کی اہمیت پر زوردیا ہے ۔
چھن نے یہ بات سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے کمیشن فار پولیٹیکل اینڈ لیگل افیئرز کے سربراہ کمیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس کے مطابق چینی جدیدت کو آگے بڑھانے کے لئے اصلاحات کو جامع طور پر مزید گہر اکرنے سے متعلق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی قراد داد جسے مکمل اجلاس میں منظور کیا گیا، نئے سفر کیلئے اصلاحات کو گہرا کر نے کی رہنمائی کرنے والی دستاویز ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی خصوصیات کیساتھ سوشلسٹ حکمرانی کے نظام بہتر بنانے اور چین کے قومی سلامتی نظام اور صلاحیت کو جدید بنانے کیلئے عدالتی،پروکیوریٹری اور عوامی سلامتی کے ادارے اصلاحات کو غیر متزلزل طور پر گہرائی سے آگے بڑھائیں اور قررداد کے فیصلوں اور منصوبوں کو درست طور پر سمجھیں۔