بیجنگ (شِنہوا) چین میں نظم و نسق کے سب سے بڑے نگران ادارے نے بتایا کہ 2023 میں پارٹی کا طرزعمل بہتر بنانے کے بارے میں 8 نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کے مجموعی طور پر 1 لاکھ 7 ہزار 547 مقدمات کی تحقیقات کی گئیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے مرکزی کمیشن برائے معائنہِ نظم و ضبط اور قومی نگران کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال ان مقدمات میں ملوث 1لاکھ 53 ہزار 662 افراد کو تعلیم یا سزا دی گئی جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار 695 افراد کو پارٹی یا انتظامی ضوابط کے مطابق سزائیں دی گئیں۔
گزشتہ برس ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی ، فرائض کی انجام دہی میں عدم دلچسپی، یا معاشی اور سماجی ترقی کی خدمت اور حیاتیاتی کے تحفظ میں دھوکہ دہی کےمجموعی طور پر 39 ہزار 781 مقدمات نمٹائے گئے جو گزشتہ برس بیوروکریسی کے بارے میں مجموعی کیسز کا 86.9 فیصد تھے۔
ویب سائٹ کے مطابق 2023 میں صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیداروں سے متعلق 8 نکاتی فیصلے کی خلاف ورزی کے کل 10 مقدمات کی تحقیقات کی گئیں۔ اسی طرح پریفیکچر یا محکمانہ سطح کے عہدیداروں کے بارے میں 649 مقدمات کی تفتیش ہوئی۔