• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سی پی سی نے نچلی سطح کے اراکین کی تعلیم وتربیت کے لیے پارٹی فیس مختص کردیتازترین

January 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے نچلی سطح کے سی پی سی اراکین اور کیڈرز کی تعلیم و تربیت میں اضافے کے لیے 31 کروڑ80 لاکھ یوآن (4 کروڑ 42 لاکھ ڈالر) مختص کیے ہیں۔

آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ  نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فنڈ سی پی سی کے اراکین سے جمع ہونے والی پارٹی فیس سے آتا ہے  جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی  کے محکمہ کے زیر انتظام ہے۔

آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران مرنے والے سی پی سی کے ارکان اور کیڈرزکے اہل خانہ بھی اس منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ  کے مطابق فنڈز کا استعمال سی پی سی کے اراکین اور کیڈرز کے لیے قومی سطح کی اہم کاؤنٹیز کے طور پر نامزد کردہ 160 ایسی کاؤنٹیز میں تعلیم اور تربیتی سیشنوں کے لیے بھی کیا جائے گا جو دیہی احیاء کے لیے مدد حاصل کرتی ہیں۔

آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز کو دانشمندی سے استعمال کرنے، مالی نگرانی کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا کہ  فنڈز اپنے مقرر کردہ مقاصد کے لیے ہی ہوں۔