بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی اسکول (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) نے اپنے 2024 کے موسم بہار سمسٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ سکول اور اکیڈمی کے صدر چِھن شی نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے تقریر کی۔
اپنے خطاب میں چِھن نے سرکردہ کیڈرز کے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی خود اصلاحی کے بارے میں اپنی آگاہی میں مسلسل اضافہ کریں۔
چِھن نے انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنے کام کو آگے بڑھانے کے لیے سیکھنے کے بعد اس پر عمل درآمد کریں اور شعوری طور پر خود کی اصلاح کے لیے ایک مثال قائم کریں۔