چھنگ دو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ایک سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق صوبے کی کاؤنٹی وو شینگ کے ٹاؤن لونگ نیو میں ایک کار نے 5 راہ گیروں کو کچل دیا جس سے 2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 نے دوران علاج دم توڑا ۔ حادثہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا۔
52 سالہ کار ڈرائیورکو حراست میں لے لیا گیا ہے جس کا نام سون بتایا گیا ہے۔
پولیس نے ملزم ڈرائیور کےمنشیات یا شراب کے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کو خارج ازامکان قرار دیتے کہا ہے کہ اس واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔