بیجنگ(شِنہوا)چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹر نے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ کے خدشات کو دور کرنے کےلیے فوری اقدامات کرےگا اور سرمائے کی منڈی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) کے ایک اعلی عہدیدار نے صنعت سے وابستہ مندوبین کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ تنقید سمیت رائے اور تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور قانونی طورپر عملی اور قابل عمل تجاویز پر بروقت عمل درآمد کیا جائے گا۔
ریگولیٹر کے مطابق کیپٹل مارکیٹ کی نگرانی، خطرات کی روک تھا اور کیپٹل مارکیٹ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے حوالے سے تمام فریقین سے آراء اور تجاویز لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیے گئے۔
عہدیدار نے کہا کہ سرمائے کی منڈی متعدد پہلوئوں پرمشتمل ہے جبکہ صورتحال جس قدر بھی زیادہ پیچیدہ اور سنگین ہو، اتنا ہی ضروری ہوتا ہے کہ مشورے کے لیے دروازے کھلے رہیں اورحکمت سے کام لیتے ہوئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔
ان اجلاسوں میں ماہرین،رجسٹرڈ کمپنیوں، سیکیورٹیز اور فنڈ فراہم کرنے اداروں کے علاوہ غیر ملکی اداروں نے بھی شرکت کی۔