• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سیکورٹیزمارکیٹ کی خلاف ورزیوں سے بہتر طور سے نمٹے گاتازترین

February 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلی سیکورٹیز ریگولیٹر نے کہا کہ وہ قانون  پر عملدرآمد کی کوششوں کو تیز اور مارکیٹ کے غیر قانونی طریقوں سے نمٹنے کے ذرائع اور طریقوں کو مزید  بہتر بنائے گا۔

چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن (سی ایس آر سی) کے انفورسمنٹ بیورو کے سربراہ لی منگ نے گزشتہ روز  ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سی ایس آر سی قانون کی حکمرانی پر عمل پیرا رہے گا، قانونی اختیارات کے دائرہ کار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بناناجاری رکھے گا، قانون کے نفاذ  کی کوششوں میں اضافہ  اور  انضباطی کارروائی اور سزا کے ذرائع اور طریقوں کو بہتر بنائے گا۔

لی نے کہا کہ سی ایس آر سی انتظامی جرمانے، مارکیٹ میں داخلے پر پابندی، اعتماد کی خلاف ورزی پر سزا، اور سنگین خلاف ورزیوں پر جبری  ڈی لسٹنگ  جیسے  جامع ریگولیٹری اقدامات اٹھائے گا۔ مارکیٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دلوانے کے لیے  قانونی چارہ جوئی اور فوجداری قانون سے بھی رجوع  کیا جائے گا۔