• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سیلاب کے موسم کے دوران ثقافتی ورثے کا تحفظ مضبوط بنانے کےلئے اقداماتتازترین

July 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں حکام نے سیلاب سے پیدا ہونے والی آفت سے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنا نے، آفات کو روکنے اور امدادی کاموں کو بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے ایک سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات کی روک تھام اور ایسےغیر منقولہ ثقافتی آثار اور تاریخی و ثقافتی شہروں، بلاکوں اور دیہات  کے تحفظ کو مضبوط بنایا جائے گا جن کی شناخت ثقافتی ورثے کے طور پر کی گئی ہے۔

سرکلر میں قدیم عمارتوں، کھنڈرات، مقبروں اور غاروں کے ساتھ ساتھ باغات اور دیہاتوں سمیت ثقافتی آثار کو لاحق ممکنہ حفاظتی خطرات کا جائزہ لینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے موثر بچاؤ اور امدادی کام بروقت کیے جائیں جبکہ  ثقافتی ورثے کو آفات سے بچانے کے لئے ایسے مقامات کی تزئین و آرائش کے کام پر زور دیا گیا ہے۔