بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر آبی وسائل لی گوینگ نے ملک میں سیلا ب کی درست اور بروقت نگرانی اور پشگی اطلاع دینے کے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ایک ورک کانفرنس میں بتایا کہ ہماری ترجیح جدید ہائیڈروولوجیکل سینسنگ اور نگرانی کے آلات کی کارکردگی بہتر بنانا اور ریکارڈ کئے گئے ڈیٹا کے جائزے کیلئے ریاضیاتی ماڈلز تیار کرنا ہے۔
انہوں کہا کہ سیلاب کی نگرانی اور پیشگی اطلاع کے جامع نظام کے قیام کیلئے کوششوں پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے جو موسمیاتی سیٹلائٹس اور ریڈار، بارش کا اندازہ لگانے والی جگہوں اور ہائیڈرولوجیکل سٹیشنوں کو مربوط کرے۔
انہوں نے پشگی وارننگ جاری کرنے،ہنگامی منصوبہ بندی کرنے اور ہنگامی ردعمل کا کام بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
جولائی 2023 میں چین کے شمالی دریائے ہائے ہی بیسن میں چھ دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد وزارت نے سیلاب کی نگرانی اور پیش گوئی کے لیے ایک جدید نظام تیار کرنے کے لیے بیجنگ کی میونسپل حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔