• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سیلاب سے متاثرہ 35 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقلتازترین

August 02, 2023

تیان جن (شِنہوا) چین کی شمالی بلدیہ تیان جن نے دریائے یونگ ڈنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 35 ہزار سے زائد افراد کو دوسری جگہ منتقل کردیا ہے۔

تیان جن کے فلڈ کنٹرول اینڈ  ڈراؤٹ ریلیف ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ بیجنگ کے ہمسایہ شہر میں سیلاب سے نمٹنے بارے ہنگامی ردعمل کو  تیسرے درجے سے پہلے درجے پر کردیا گیا ہے۔

 

چین، شمالی بلدیہ تیان جن میں دریائے یونگ ڈونگ کے نچلی حصے میں سیلابی پانی ایک مصنوعی آبی گزرگاہ یونگ ڈنگ نیو ریور کے فلڈ گیٹ سے گزررہا ہے۔(شِنہوا)

چین، شمالی بلدیہ تیان جن کے ضلع ووچھنگ میں قائم عارضی پناہ گاہ میں طبی عملہ منتقل کردہ رہائشیوں کی ادویات کی ضروریات کا تخمینہ لگا رہا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمالی بلدیہ تیان جن کے ضلع ووچھنگ میں قائم عارضی پناہ گاہ میں منتقل کردہ رہائشی بات چیت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمالی بلدیہ تیان جن کے ضلع ووچھنگ میں قائم عارضی پناہ گاہ میں عملہ منتقل کردہ رہائشیوں کے لئے کھانا تیار کررہا ہے۔ (شِنہوا)