بیجنگ (شِنہوا) چین نے سیلاب سے متاثرہ ذخائر میں نقصانات کی تلافی کے لئے ایک ارب یوآن (تقریباً 13 کروڑ 96 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالرز) مختص کئے ہیں۔ سیلاب سے دریائے ہائی ہی طاس کے نشیبی علاقوں کو نقصان ہوا ہے۔
وزارت خزانہ اور وزارت آبی وسائل نے حالیہ دنوں میں طوفان ڈوکسوری کے سبب ہونے والی بارش سے دریائے ہائی ہی کے طاس کو سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس سے نمٹنے کے لئے تیان جن ، ہیبے اور ہینان میں واقع سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کے لئے 8 قومی ذخائر کو استعمال میں لایا گیا۔
وزارتوں کے مطابق تقریباً 1.85 ارب مکعب میٹر پانی ذخیرہ کیا گیا جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی کا دباؤ کم ہوا۔
وزارتوں نے کہا کہ یہ رقم ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی املاک کو ہونے والے نقصانات کے ازالے پر خرچ ہوگی۔ اس میں فصلیں، جانور اور پولٹری فارمز، تجارتی جنگلات ، مکانات اور زرعی مشینری شامل ہیں۔ اس کا مقصد انہیں جلد از جلد پیداوار اور زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد دینا ہے۔