• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، سیلاب زدہ شہر میں امدادی کارروائیاں جاریتازترین

August 06, 2023

جیلن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر شولان شہرمیں مسلسل بر سات کے باعث تقریباً ایک لاکھ 34 ہزار افراد متاثرہوئےہیں جبکہ 14 ہزار 300 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

شولان کے فلڈ کنٹرول اینڈ ڈراؤٹ ریلیف  ہیڈ کوارٹر ز کے مطابق مسلسل موسلادھار بارش سے شولان کے متعدد قصبوں میں سیلاب کے باعث پل گرے اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صوبہ جیلن نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے کام میں مدد کے لئے کئی امدادی دستے شولان بھیج دیئے ہیں۔

 

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر شولان کے قصبے چھی لی میں سیلاب زدہ علاقہ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر شولان کے قصبے چھی لی میں امدادی کارکن امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر شولان کے قصبے چھی لی میں امدادی کارکن امدادی کارروائیوں کے لئے ہیلی کاپٹر استعمال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین، شمال مشرقی صوبہ جیلن کے شہر شولان کے قصبے چھی لی میں امدادی کارکن امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔(شِنہوا)