• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئر عہدیداروں کا آئین سے وفاداری کاعہدتازترین

June 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے تحت 55 محکموں اور اکائیوں کے مجموعی طور پر 81 سینئر عہدیداروں نے ایک تقریب میں ملکی آئین سے وفاداری کا عوامی عہد کیا۔عہدیداروں کو حال ہی میں ان کے موجودہ عہدوں پر مقرر کیا گیا تھا۔تقریب کی نگرانی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کی جنہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی اور کام میں وفاداری کے ساتھ حلف کو پورا کریں اور پارٹی، آئین، قوم اور عوام کے ساتھ وفادار رہیں۔لی نے ان پر زور دیا کہ وہ ترقی کے عوام پر مبنی فلسفے کو برقرار رکھیں، اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سخت محنت کریں، طاقت، کارکردگی اور کیریئر کی صحیح تفہیم پیدا کریں، قانون کی حکمرانی کی پاسداری کریں، آئین کے اختیار کا تحفظ کریں اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عہدیداروں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی  کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر سختی سے عمل درآمد کرنا چاہئے۔