• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئر قانون ساز کا صحرا بندی پر قابو پا نے بارے اعلیٰ معیار کی ترقی پر زورتازترین

August 27, 2023

ہوہاٹ (شِنہوا) چین کے سینئر قانون ساز لی ہونگ ژونگ نے چین میں صحرا  بندی بارے اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین لی نے یہ بات چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں 9 ویں کوبوچھی بین الاقوامی صحرا فورم سے خطاب میں کہی۔

لی نے اس بات پر زور دیا کہ " انسان کو پیچھے دھکیلنے والی ریت" کو چین نے " ریت کو درختوں کی مدد سے پیچھے دھکیلنے" کے عمل میں تبدیل کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی تبدیلی تھی  جس سے اس کے صحرائی اور ریتلے دونوں علاقے سکڑ رہے ہیں۔

انہوں نے اس تصور پر عمل جاری رکھنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی اور سرسبز پہاڑ انمول اثاثہ ہیں ۔  پہاڑوں، دریاؤں، جنگلات، کھیتوں، جھیلوں، سبزہ زار ، صحراؤں، گلیشیئرز اور برفانی پہاڑوں کے مربوط تحفظ اور بحالی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

لی نے حکومتوں، عالمی تنظیموں اور ریت پر قابو پانے والے مختلف یونٹس کے کردار سے فائدہ اٹھانے، سائنسی تحقیقی تعاون گہرا کرنے اور عالمی صحرائی ماحولیاتی نظام کی حکمرانی مشترکہ طور پر بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ  "صحرا  بندی انسانیت کو درپیش ایک مشترکہ چیلنج ہے"۔