شی جیاژوانگ(شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی کے محکمے کے اعلیٰ اہلکار لی شی نے ملک کے نئے سفر پر نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے امور کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے معائنہِ نظم و ضبط (سی سی ڈی آئی) کے سکریٹری لی شی نے یہ ان خیالات کا اظہار چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں ایک معائنہ کے دورے کے موقع پر کیا۔
لی نے کہا کہ 20ویں سی پی سی ، سی سی ڈی آئی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پر ٹھوس عمل درآمد کے لیے ذمہ داری کے مضبوط احساس اور ایک کاروباری جذبے کو فروغ دینا چاہیے۔
لی نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے اہم فیصلوں اور منصوبوں پر ایمانداری سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی نگرانی کو مضبوط کیا جانا چاہیے جبکہ بہار کا تہوار قریب آنے کے ساتھ ساتھ پارٹی طرز عمل کو بہتر بنانے، پارٹی ڈسپلن کو نافذ کرنے اور چھٹی کے دوران نظم و ضبط کے قوانین کی خلاف ورزیوں سے سختی سے نمٹنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔
انہوں نے تعلیم اور اصلاحی مہموں کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط کے معائنہ اور نگرانی کے امور کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اہلکاروں کو تیار کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔