• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئر صوبائی سیاسی مشیر سے تفتیش کا عمل جاریتازترین

November 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں ایک سینئر سیاسی مشیر پارٹی نظم ونسق اور قوانین کی مبینہ شدید خلاف ورزیوں کے الزام میں زیر تفتیش ہیں۔

اتوارکے روز ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوئی ژو  کی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی صوبائی کمیٹی کے نا ئب چیئرمین ژو جیان کن سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی  کمیشن برائے نظم و ضبط اور قومی نگران کمیشن  کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔