• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، سینئرسی پی سی عہدیدار سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاقتازترین

June 04, 2024

بیجنگ(شِہنوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی اور قانونی امور کے کمیشن کے سربراہ چھن وین چھنگ سے  ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

دوران ملاقات چھن نے کہا کہ دونوں ممالک  کے رہنماوں نے  حالیہ سالوں میں چین ترکیہ سٹرٹیجک تعاون کو گہرا کرنے اور طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کا ایک نیا خاکہ تخلیق کرنے کیلئے متعدد نئے اتفاق رائے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے کی رہنمائی میں چین ترکیہ کیساتھ سلامتی کے شعبے میں تعاون کو نئی بلندی تک پہنچانے کیلئے تعاون  سمیت دو طرفہ تعلقات کے مفہوم کو مزید وسعت اور تقویت دینا چاہتا ہے ،بہتر انداز میں دونوں ممالک کے سکیورٹی مفادات کا تحفظ چاہتا ہے ،دونوں ممالک کی ترقی کی سٹرٹیجک ہم آہنگی میں حصہ ڈالنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک ،خطے اور دنیا کے  کے امن اور ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ  نے سلامتی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ  پر اتفاق کیا۔