بیجنگ (شِنہوا) چین نے سکولوں میں لڑائی جھگڑے اور بنیادی تعلیم میں ضرورت سے زیادہ ہوم ورک جیسے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی ہے۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ مہم اس سال کے آخر تک جاری رہے گی جس میں بنیادی طور پر حفاظتی خلاف ورزیوں روزمرہ کے نظم و نسق میں خرابی اور اساتذہ کی بدانتظامی سے متعلق مسائل حل کرنے اور ان کی اصلاح پر توجہ دی جائے گی۔
سرکلر میں بنیادی تعلیم میں ان12 منفی طریقوں کی تفصیلی فہرست بھی پیش کی گئی ہے جن میں طلباء کے طے شدہ دس منٹ کے وقفوں سے تجاوز ، غنڈہ گردی کے رویے کو نظر انداز کرنا، اسے برداشت کرنا اور طلباء کے انتخاب کی نیت سے لازمی تعلیمی اداروں کی طرف سے مختلف امتحانات کا انعقاد شامل ہیں۔
دیگر ممنوعہ سرگرمیوں میں اہم حادثات کو چھپانا یا ان سے غلط طریقے سے نمٹنا، کمزور گروپوں کے طلباء سے امتیازی سلوک کرنا، طلباء کو جسمانی سزا کا نشانہ بنانا اورغیر مجاز فیس وصول کرنا شامل ہیں۔
وزارت تعلیم نے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ منفی فہرست کو بہتر بنائیں، خود معائنہ کریں اور اصلاحی اقدامات کو نافذ کریں۔
حکام مختلف ذرائع سے مہم کو آگے بڑھائیں گے، جس کے لئے مختلف شہروں اور کاؤنٹیوں میں تحقیق کی جائیگی، سکولوں کی نگرانی کے لیے انسپکٹرزمقرر کئے جائینگے اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
اس کےمؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مہم کے دوران نگرانی کے طریقہ کار کے ساتھ ساکھ کی تشخیص کا نظام بھی قائم کیا جائے گا۔
وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکلر کے مطابق، یہ مہم اس سال کے آخر تک جاری رہے گی اور بنیادی طور پر حفاظتی خلاف ورزیوں، روزمرہ کے نظم و نسق میں خرابی، اور اساتذہ کی بدانتظامی سے متعلق مسائل کو ریگولیٹ کرنے اور ان کی اصلاح پر توجہ دی جائے گی۔