• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،سماجی تنظیموں کے انتظام کے لیے قومی صنعت کے معیارات متعارفتازترین

April 19, 2024

بیجنگ (شنہوا) چین کی حکومت نے سماجی تنظیموں کے انتظام کے لیے قومی سطح پر وضع کیے گئےصنعتی معیارات  متعارف کرا دیے ہیں جو یکم مئی سے نافذ العمل ہونگے۔

شہری امور کی وزارت کی طرف سے جاری کردہ چار دستاویزات میں سے ایک سماجی تنظیم کے انتظام کی بنیادی اصطلاحات کی وضاحت کرنےپر مرکوز ہے۔ اس کا مقصد سماجی تنظیم کے انتظام کو معیاری بنانا اوراس شعبہ میں حتمی معیارات کی مؤثرانداز میں داغ بیل ڈالنا ہے۔

بقیہ تین رہنما اصول صنعتی انجمنوں،چیمبرز آف کامرس، تعلیمی اداروں میں سوشل گروپوں اور سماجی خدمات کے اداروں کے اندر حکمرانی کو منظم کرنے میں مدد  فراہم کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ ان کا مقصد انتظامی خدمات کے معیارات اور تنظیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خطرات کی روک تھام اور حل کے لیے صلاحیتوں کو بھی فروغ دینا ہے۔