• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین صنعتی نظام کی جدت اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کو فروغ دے گاتازترین

March 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین اپنےصنعتی نظام کو جدید بنانے اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کو تیز ی سے تیار کرنے کی کوشش کرے گا۔
منگل کو قومی مقننہ میں غور و خوض کے لیے پیش کی گئی سرکاری ورک رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں امور کی ایک سیریز وضح کی گئی ہے جس میں صنعتی اور سپلائی چینز میں بہتری اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کے فروغ سمیت ہائیڈروجن پاور، نئے مواد، بائیو مینوفیکچرنگ، کمرشل اسپیس فلائٹ، کوانٹم ٹیکنالوجی اور لائف سائنسز جیسی مستقبل پر مبنی صنعتوں کا فروغ شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کی اختراعی ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور مصنوعی ذہانت پلس اقدام کا آغاز کیا جائے گا۔
اسکے علاوہ ملک ذہین نئی توانائی گاڑیوں جیسی صنعتوں میں اپنے اہم مقام کو مضبوط کرتے ہوئےبہتر بنائے گا۔