• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین سنگاپور کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، نائب صدرتازترین

March 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جمعہ کو بیجنگ میں سنگاپور کے سینئر وزیر اور قومی سلامتی کے معاون وزیر تیو چھی ہیان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ چین اعلیٰ معیار کے تعاون کو مضبوط بنانےکے لیے سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنےکا خواہاں ہے۔ چین اور سنگاپور کو دوست ہمسایہ اور اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے ہان نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے چین اور سنگاپور کے درمیان ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی مستقبل پرمبنی شراکت داری قائم کرکے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کاایک نمونہ پیش کیا ہے۔ چینی نائب صدرنے کہا کہ ان کا ملک غیر متزلزل طور پر اصلاحات اوراقتصادی کھلے پن کو فروغ دے گا اور اعلیٰ معیار کی ترقی اور اقتصادی کھلے پن کے ذریعے جدیدیت کی منزل  حاصل کرے گا۔  ہان نے کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ باہمی سیاسی اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، حکام کے تبادلوں کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کے تعاون کو مضبوط  اور دوطرفہ  تعلقات کو اعلیٰ سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔