ارمچی (شِنہوا) دنیا کے 40 ممالک کے 1 ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں کے نمائندے اگلے ہفتے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے میں چوتھی (چین) یوریشیا اجناس اور تجارتی نمائش میں شرکت کریں گے۔
سنکیانگ بین الاقوامی نمائش بیورو کی ایک عہدیدار ژو ہی شیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نمائش کا مقصد ایشیا اور یورپ کے درمیان تعاون کو وسعت دینا ہے۔ یہ نمائش 17 سے 21 اگست تک سنکیانگ کے علاقائی دارالحکومت ارمچی میں منعقد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نمائش کے دوران علاقائی اقتصادی تعاون پر تجارتی بات چیت ، فورمز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
ژو نے بتایا کہ رواں سال کی نمائش تجارتی فروغ پر توجہ مرکوز کرے گی اور تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون میں فروغ کے لئے ریکارڈ 33 تجارتی مذاکرات، پینل مباحثے اور ورکشاپس منعقد کی جا ئیں گی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنکیانگ علاقائی کمیٹی کے ایک عہدیدار لیو بن نے کہا کہ اس نمائش میں شاہراہ ریشم کے ساتھ صعنت و تجارتی ترقی پرایک سیمینار بھی ہوگا۔
لیو نے بتایا کہ وسط ایشیا کے 5 ممالک کے مہمان اور تقریباً 300 چینی اور بین الاقوامی کاروباری افراد سیمینار میں شریک ہوں گے۔ یہ نجی کاروباری اداروں کے کردار کو اجاگر کر تے ہوئے دیگر چینی خطوں اور ہمسایہ ممالک سے سنکیانگ کے تعاون کو بڑھانے میں ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی۔
ژو نے بتایا کہ ایکسپو میں 1 ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں نے شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں سے 25 شامل ہیں۔ مجموعی طور پر 40 ممالک ، خطے اور 7 عالمی تنظیمیں نمائش میں اپنے نمائندے بھیجیں گی۔
اس سے قبل 2015، 2017 اور 2021 میں 46 ممالک اور خطوں سے 3 ہزار 700 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کرچکے ہیں۔